ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا بحران: ہندوستان میں محض ایک ماہ میں 45 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کی موت

کورونا بحران: ہندوستان میں محض ایک ماہ میں 45 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کی موت

Sat, 01 May 2021 14:22:38    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم مئی  (ایس او نیوز؍ایجنسی)ہندوستان میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ ایک مہینے کے اندر 45 ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ایک سال میں مجموعی طور پر2 لاکھ 8 شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پھر بھی یہ تباہی رکنے نام نہیں لے رہی ہے۔ ہر روز ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہورہے ہیں۔

وزارت صحت نے یکم اپریل کو بتایا تھا کہ ملک میں ایک لاکھ 62 ہزار 927/ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آج 30/ اپریل کو یہ تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 330 ہوگئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک مہینے میں مجموعی طور پر 45403/ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل مارچ میں صرف 5770 /افراد ہلا ک ہوئے تھے۔ اب تک ملک میں ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار 976/ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اندازوں کے مطابق جلد ہی یہ تعداد 2 کروڑ سے بھی تجاوز کر جائے گی۔ 19 دسمبر 2020 کو متاثرہ افراد کی کل تعداد 1 کروڑ کو عبور کر چکی تھی۔ اس سے قبل 7/ اگست کو یہ 20 لاکھ کو عبور کرچکی تھی۔ 23/ اگست کو 30 لاکھ، 5 ستمبر کو 40 لاکھ اور 16 ستمبر کو 50 لاکھ۔ اس کے بعد 28 ستمبر کو 60 لاکھ، 11 /اکتوبر کو 70 لاکھ، 29/ اکتوبر کو 80 لاکھ، 20 نومبر کو 90 لاکھ، 19 دسمبر کو ایک کروڑ اور 19/ اپریل کو ڈیڑھ کروڑ تک جاپہنچی تھی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3498 /افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے مہاراشٹر میں 771، دہلی میں 395، اترپردیش میں 295، کرناٹک میں 270، چھتیس گڑھ میں، 1801، راجستھان میں 158، جھارکھنڈ میں 145، پنجاب۔ تمل ناڈو میں 137/ اور تمل ناڈو میں 107/ افراد ہلاک ہوئے۔


Share: